Friday, 29 March 2024, 07:36:07 am
چین کے ساتھ مضبوط تعلقات ہمیشہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل رہاہے:تجزیہ کار
October 08, 2019

ممتازتجزیہ کاروں نے کہاہے کہ چین کے ساتھ مضبوط تعلقات ہمیشہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل رہاہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ چین اور چین پاکستان راہداری منصوبوں پر مذاکرات سے ان افواہوں کاخاتمہ ہوگا کہ سی پیک منصوبوں پر کام میں کوئی سست رفتاری نہیں آئی بلکہ درحقیقت اس بڑے منصوبے کے اہم مرحلے کاآغاز ہونے جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ وادی کشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کے بھارتی حکومت کے یکطرفہ اورغیرقانونی فیصلے کے تناظر میں بھی وزیراعظم کاچین کادورہ اہمیت کاحامل ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جیسے ہی کرفیوکی پابندی اٹھائی جائے گی تویقینا کشمیری غیرقانونی بھارتی قبضے اورلاک ڈائون کے خلاف مزاحمت کریں گے۔عالمی رائے عامہ کے ماہرین نے کہاکہ یہ افسوسناک امرہے کہ مذمت کے باوجودعالمی برادری بھارت کیساتھ اپنے تجارتی مفادات کو بچانے کیلئے بھارت پردبائو بڑھانے سے کترارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام پُرعزم ہیں کہ وہ استصواب رائے کے اپنے بنیادی حق سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.