Friday, 18 October 2019, 11:48:39 am

مزید خبریں

 
آج2005ء کے زلزلے کی برسی کے موقع پرآزادکشمیرمیں تقریبات منعقدکی جائیں گی
October 08, 2019

آج(منگل) 2005ء کے ہولناک زلزلے کی14ویں برسی کے موقع پرآزادکشمیرمیں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریبات منعقدکی جائیں گی۔

آزادکشمیرمیں آج (منگل) عام تعطیل ہے۔تمام ضلعی صدرمقامات پرآٹھ بجکر54منٹ پرایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔آزادکشمیر کے تمام اضلاع میںایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقربیات سمیت زلزلے کی تباہ کاریوں پرمبنی تصویری نمائشوں، آگاہی واکس کا اہتمام کیاجائے گا اور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔مرکزی دعائیہ تقریب یونیورسٹی گرائونڈمظفرآبادمیں ہوگی۔آج اس دن کے موقع پرآزادکشمیرریڈیوکے تمام سٹیشن خصوصی پروگرام نشر کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اس بات کااعادہ کیاہے کہ حکومت پاکستان کوناگہانی آفات سے محفوظ رکھنے کے لئے قدرتی آفات سے بچائو اورتحفظ کے تمام موثر اقدامات جاری رکھے گی۔

انہوں نے قدرتی آفات سے بچاو کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان ناگہانی آفات کے خطرات میں کمی لانے کے علاقائی اور عالمی لائحہ عمل کے تحت اپنی ذمہ داریاں  پوری کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ آج دوہزارپانچ کے ہولناک زلزلے کوچودہ سال پورے ہونے پر اس واقعے کی یاد میں وہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے حال ہی میں آزادجموں وکشمیر کے علاقے میرپورمیں زلزلہ متاثرین کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی تک اُن کے عوام کی ہرممکن مدد کرتے رہیں گے۔

(این این آر، وہاج بشیر)

(این این آر، وہاج بشیر)