Saturday, 20 April 2024, 12:02:26 am
پینے کےصاف پانی کی فراہمی کامسئلہ ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا:وزیراعلیٰ سندھ
October 08, 2018

سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات آج کراچی میں آر او پلانٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس سے پہلے اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں دو ہزار دو سو اکسٹھ آر او پلانٹس کام کررہے ہیں اور سات سو اناسی آر او پلانٹس کو شمسی نظام پر منتقل کردیا گیا ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ تھر کے عوام کو خوراک کی فراہمی اور دیگر مسائل کو بھی حل کیا جارہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.