Saturday, 20 April 2024, 01:23:35 am
قومی استحکام کا دن
October 09, 2018

 قومی استحکام کا دن آج (پیر) منایا جارہا ہے جس کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرنا ہے۔

 یہ دن آٹھ اکتوبر 2005 میں آزاد جموں و کشمیر سمیت پاکستان بھر میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی 13 ویں برسی کے طور پر منایا جارہا ہے۔

 اپنے پیغام میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے ،تیاریوں اور فوری ردعمل جیسے طریقہ کار کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کو مضبوط کرنے کی ضرورت پرزور دیا تاکہ قدرتی آفات کے تناظر میں مقامی سطح پر پالیسی اور منصوبوں پر عملدرآمد کیا جاسکے۔

 یاد رہے کہ سال 2005 میں 7.6 شدت کے آنے والے زلزلے میں تقریباً ایک لاکھ کے قریب افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.