Tuesday, 23 October 2018, 05:37:40 am
عالمی برادری سفارتی ذرائع سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے، مسعود
October 08, 2018

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں کسی لڑائی سے بچنے کیلئے مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔

وہ پیر کے روز اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اور ٹیکنالوجی میں مسئلہ کشمیر کے بارے میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

مسعود خان نے کہا کہ عالمی برادری کو یہ ضرور احساس کرنا چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری ترک نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جموں وکشمیر کے عوام مسئلہ کشمیر کے پرامن طریقوں سے حل پریقین رکھتے ہیں۔