Friday, 19 April 2024, 07:17:42 am
صدر مملکت کاآن لائن تعلیمی طریقہ کار کوفروغ دینےپر زور
September 08, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آن لائن تعلیمی طریقہ کار کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ اس شعبے میں اخراجات کو کم کیا جائے۔آج اسلام آباد میں یونیورسٹی کے بہترین اساتذہ کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو میرٹ سکالر شپ فراہم کرنے کے علاوہ طلباء کو احساس پروگرام کے تحت بھی سکالر شپ فراہم کر رہی ہے۔صدر نے آن لائن تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ اسے وقت کے تقاضوں کے مطابق بنایا جا سکے۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ پڑھانے والے مواد اور پڑھانے کے طریقہ کار کو بھی بہتر بنائیں تاکہ درس و تدریس کے عمل میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں روز گار کی فراہمی کے شاندار مواقع موجود ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.