Friday, 26 April 2024, 01:58:26 am
یوم بحریہ قومی جوش وجذبے کے ساتھ سے منایا گیا
September 08, 2021

ستمبرانیس سوپینسٹھ کی جنگ میں پاک بحریہ کے ہیروزکی قربانیوں ،جذبے اور بے مثال خدمات کی یادمیں آج(بدھ) یوم بحریہ قومی جوش وجذبے کے ساتھ سے منایاگیا۔یہ دن پاک بحریہ کی شاندارتاریخ میں آئندہ نسلوں کے لئے سنہری اورقابل فخرباب ہے۔انیس سوپینسٹھ میں سات اورآٹھ ستمبرکی درمیانی رات پاک بحریہ کے سات بڑے جنگی جہازوں پرمشتمل بحری بیڑے نے سومنات کے آپریشن میں بھارتی بندرگاہ Dwarkaپربمباری کی۔فوری اورموثرکارروائی کے نتیجے میں بھارتی ریڈارسٹیشن اورکراچی پرحملوں کے لئے بھارتی فضائیہ کی رہنمائی کرنے والے ریڈیو سمیت اہم ساحلی تنصیبات تباہ کردی گئیں۔یوم بحریہ انیس سوپینسٹھ میں پاک بحریہ کی واحدآبدوزغازی کی تاریخی کامیابی کی یادمیں بھی منایاجاتاہے جو پوری جنگ کے دوران سمندرمیں چھائی رہی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.