Wednesday, 24 April 2024, 02:13:43 am
سندھ میں حالیہ بارشوں سے 25 لاکھ افراد اور پندرہ ہزاردیہات بری طرح متاثر
September 08, 2020

سندھ میں حالیہ بارشوں سے پچیس لاکھ افراد ، دس لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی پر کھڑی فصلیں او ر پندرہ ہزار دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

 یہ بات سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے آج کراچی میں پریس کانفرنس میں کہی۔

 انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائی جاری ہے اور وفاقی حکومت سے متاثرین کو معاوضے دینے کےلئے تعاون کی درخواست کی۔

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ ترقیاتی پیکیج کے مثبت نتائج نکلیں گے اور کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت شہر کی ترقی کےلئے مل کر کام کریں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.