Wednesday, 23 September 2020, 03:12:38 am
پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،وزیراعظم
September 08, 2020

وزیراعظم نے اسلام آباد میں HUAWAIٹیکنالوجی کے گلوبل سینئر نائب صدر Hou Taoکی سربراہی میں کمپنی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری منافع حاصل کرنے اور اقتصادی ترقی کے شاندار مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے وفد کو پاکستان میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی Solutions پر عمل درآمد کیلئے حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔