Wednesday, 24 April 2024, 09:50:13 pm
حکومت کا احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپ پورٹل کااجرا
September 08, 2020

حکومت نے احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپ پورٹل کااجرا کیا ہے جس کے ذریعے تعلیمی سال 21-2020 کےلئے وظائف کی درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکیں گی۔

 غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے آج ایک ٹویٹ میں کہاکہ یہ پورٹل اگلے ماہ کی 30 تاریخ تک فعال رہے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ملک کی 119 سرکاری جامعات میں چار یا پانچ سالہ انڈر گریجویٹ پروگرام کے تمام طلبہ وظائف کےلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ جس طالب علم کے خاندان کی آمدن 45 ہزار سے کم ہے احساس سکالر شپ کےلئے درخواست دے سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ احساس سکالر شپ میں سو فیصد ٹیوشن فیس اور چار ہزار روپے ماہانہ مالی امداد شامل ہے۔

 پروگرام میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سرکاری جامعات شامل ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.