Monday, 18 November 2019, 11:30:47 am
صوبائی وزیر داخلہ کا کنٹرول روم کا دورہ
September 08, 2019

محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران مشتبہ عناصر پرنظر رکھنے کیلئے کوئٹہ میں پولیس کے انسپکٹر جنرل کے دفتر میں ایک کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے۔بلوچستان کے وزیرداخلہ میرزین اﷲ لانگو نے آج کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں آئی جی پولیس نے انھیں عاشورہ محرم کے موقع پر امن وامان برقراررکھنے کیلئے سیکورٹی کے جامع منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر داخلہ نے پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کااظہارکیا۔