Tuesday, 10 December 2019, 04:20:57 pm
وزیراعلیٰ کا وہاڑی میں معمر خاتون پر پولیس تشدد کا نوٹس
September 08, 2019

پنجاب کے وزیراعلی عثمان احمدخان بزدار نے پولیس کی طرف سے وہاڑی میں ایک معمر خاتون پر تشدد کا سخت نوٹس لیا ہے ۔ڈی ایس پی' ایس ایچ او' سی آئی اے انچارج اور ہیڈ کانسٹیبل سمیت ملزم پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔وزیراعلی کی ہدایت پر آرپی او ملتان ' متاثرہ خاتون کے گھر گئے انھیں انصاف کی فراہمی کایقین دلایا۔وزیراعلی نے اپنے پیغام میں واقعے کی شدید مذمت کی ۔