Saturday, 20 April 2024, 10:40:21 am
خواندگی کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے
September 08, 2019

 خواندگی کا آج (اتوار) عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد عالمی شرح خواندگی میں بہتری  اور خواندگی کے حوالے سے درپیش عالمی چیلنجوں کو اجاگر کرنا ہے۔

 اس سال دن کا موضوع ہے، خواندگی اور کثیر اللسانیت

آج کی ڈیجٹلائز ڈ اور ایک  دیہات کی شکل اختیار کرتی دنیا میں مختلف زبانوں کی اہمیت اور خواندگی کےلئے ان کے اثرات پر بحث کی جائے گی۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے صوبے میں خواندگی کی شرح کا ہر قیمت پر سو فیصد ہدف حاصل کرنے کاعزم کررکھا ہے۔ عالمی یوم خواندگی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نئی نسل کے محفوظ اور روشن مستقبل کیلئے New Deal دوہزار اٹھارہ تا دوہزار تیئس کی موثر پالیسی کے تحت تعلیم کے فروغ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت پرائمری سطح پر تعلیم اردو میں دی جائے گی

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.