خیبرپختونخوا حکومت نے سکولوں میں تدریسی عملے کی کمی پوری کرنے کے لئے صوبے بھر میں بیس ہزار سے زائد اساتذہ بھرتی کئے ہیں۔
یہ بات تعلیم کے بارے میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر ضیا اللہ بنگش نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے فلک نیاز کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔
مشیر تعلیم نے کہا کہ صوبے میں شرح خواندگی بڑھانے اور اپنی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کی جارہی ہیں۔
(این این آر، وہاج بشیر)