Thursday, 21 November 2019, 11:58:05 pm

مزید خبریں

 
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے،وزیراعظم
September 08, 2019

فائل فوٹو۔

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجا محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے کشمیر کا دیرینہ مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز لندن میں فیضان اسلام سینٹر میں کشمیر کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے جارحانہ عزائم سے خطے سمیت پوری دنیا متاثر ہوگی۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ مودی طاقت کے بل بوتے پر متکبر ہو کرکشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے گناہ کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے ان پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے انہیں بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دوائوں ، خوراک اور دوسری اشیاء کی شدید قلت ہے اور وہاں کرفیو اور سخت سیکورٹی کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔راجا فاروق حیدر نے کہا کہ عالمی برادری کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹانے اور کشمیر کی مدد کیلئے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی رسائی دلوانے کیلئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرے۔