پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میڈیکل کے تدریسی اداروں کے قانون کے تحت حکومت سرکاری شعبے کے کسی ہسپتال کی نجکاری نہیں کرے گی بلکہ مریضوں کیلئے سہولیات بہتر بنائے گی۔ اتوار کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے تدریسی اداروں کا قانون متعارف کروانے کا مقصد عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ہسپتالوں میں ڈائریکٹر تعینات کئے جائیں گے جو ہسپتال کے تمام امور کے مکمل طور پر ذمہ دار ہوں گے۔