Friday, 29 March 2024, 01:45:28 pm
گلگت بلتستان محکمہ جاتی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کی تین نظر ثانی شدہ منصوبوں کی منظوری
September 08, 2019

 گلگت  بلتستان کی محکمہ جاتی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے ایک ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت کے تین نظرثانی شدہ منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

 یہ منظوری گلگت میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کے زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔

 ان منصوبوں میں گلگت شہر میں شاہراہوں کی مرمت اور انہیں پختہ کرنا، غذر پن بجلی منصوبے کا تیسرا مرحلہ اور سیف الرحمن شہید ہسپتال گلگت منصوبے کو نئے سرے سے وضع کرنا شامل ہے۔

 وزیراعلیٰ نے سیکرٹری تعمیرات کو پکی سڑکوں کو نقصان پہنچانے والوں کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.