Friday, 29 March 2024, 12:47:27 pm
فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد اب تک ایک لاکھ تریسٹھ ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچے
September 08, 2019

  فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد دو لاکھ میں سے اب تک ایک لاکھ تریسٹھ ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

 وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے ایک بیان میں کہا کہ سٹرسٹھ ہزار سے زائد حجاج آٹھ روزہ قیام کے بعد پہلے ہی وطن روانگی کےلئےمدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

 جدہ اور مدینہ کے ائر پورٹس سے پاکستانی ہوائی اڈوں پر حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ اس ماہ کی پندرہ تاریخ تک جاری رہے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.