Monday, 18 November 2019, 11:52:02 am
بلوچستان حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں
September 08, 2019

بلوچستان حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے ۔صوبے کے محکمہ سیاحت کے ایک عہدیدار نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت نے سیاحت کے شعبے کی ترقی کیلئے چھہتر کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ زیارت اور HANNA ORAK کے سیاحتی مقامات کی ترقی کا کام تیز کردیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ MEHR GARH تہذیب کے تحفظ اور اسے محفوظ کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں جس سے لاکھوں ملکی اور غیرملکی سیاح ان مقامات کی سیاحت کی طرف راغب ہوںگے ۔