Friday, 20 September 2019, 10:19:43 am
بیانکا نے یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
September 08, 2019

یو ايس اوپن ٹينس ٹورنامنٹ کے فائنل ميں بڑا اپ سيٹ ۔ سرينا وليمز مارگريٹ کورٹ کے 24 گرينڈ سلم کا ريکارڈ برابر کرنے ميں پھر ناکام ہوگئيں۔

کينيڈا کی بيانکا نے سرينا وليمز کو شکست دے کر پہلی بار گرينڈ سلم ٹائٹل جيت ليا۔ کينيڈا کی انيس سالہ بيانکا آندريسکو نے سرينا وليمز کو اسٹريٹ سيٹ ميں آؤٹ کلاس کرديا۔

بيانکا نے پہلا سيٹ چھ تين اور دوسرا سات پانچ سے جيتا۔