Friday, 20 September 2019, 10:35:33 am

مزید خبریں

 
عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے،تجزیہ کار
September 08, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آر ایس ایس کے نظریے سے انتہائی متاثر ہے اور یہ ہندوتوا کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر خرم اقبال نے کہا کہ چین پاکستان کا سدا بہار اور آزمودہ دوست ہونے کے ناطے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ڈاکٹر طلعت وزارت نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے وہاں نسل کشی کر رہی ہے۔اے زید ہلالی نے کہا کہ کشمیر خطے کے دوجوہری ممالک کے درمیان ایک فلیش پوائنٹ ہے اور کسی قسم کی محاذ آرائی سے بڑے پیمانے پر تباہی ہو گی۔ڈاکٹر فاروق حسنات نے کہا کہ بی جے پی نے بھارت میں نفرت، نسل پرستی اور ہندو بنیاد پرستی کا نیاد ور شروع کیا ہے۔ڈاکٹر رسول بخش رئیس نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔