Saturday, 20 April 2024, 10:45:05 am
ڈیموں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے:تجزیہ کار
September 08, 2018

تجزیہ کاروں اورسیاستدانوں نے کہاہے کہ ملک کی آبی ضروریات کوپورا کرنے کیلئے ڈیموں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب نے کہاکہ نئے ڈیمز وقت کی ضرورت اور ایک متحرک معیشت کیلئے ضروری ہیں۔انہوں نے سمندرپارپاکستانیوں پر اس سنگین خطرے سے نمٹنے کیلئے فراخدلانہ انداز میں عطیات دینے پر زوردیا۔

تجزیہ نگار ڈاکٹرنورفاطمہ نے کہاکہ پانی ملک کی بقاء کامسئلہ ہے اورنئی حکومت کو پانی کی ضروریات کابروقت احساس ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیموں سے سستی پن بجلی بھی پیدا ہوگی۔

ایک اور تجزیہ کاربشارت چیمہ نے کہاکہ ملک میں ہرگزرتے دن کے ساتھ ایک آدمی کیلئے پانی کی دستیابی کم ہورہی ہے اس لئے ہرپاکستانی کو فراخدلانہ انداز میں عطیات دینے چاہئیں۔

ڈاکٹرگلفرازاحمدنے کہاکہ پاکستان کو ہرسال کم ازکم دوڈیمز تعمیر کرنے چاہئیں۔ دیامیربھاشاڈیم توانائی کا ایک بڑاذریعہ ہوگا کیونکہ دونوںڈیمز پانچ ہزارتین سومیگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.