Thursday, 18 April 2024, 06:43:02 am
دولت مشترکہ گیمز:ارشدندیم نے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا
August 08, 2022

برمنگھم میں دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے نیزہ پھینکنے کے مقابلوں میں 90.18 میٹر فاصلے تک نیزہ پھینک کر طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔پاکستان نے 2022 کی دولت مشترکہ کھیلوں میں یہ دوسرا طلائی تمغہ جیتا ہے۔ مجموعی طور پر پاکستان ان مقابلوں میں آٹھ تمغے جیت چکا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دولت مشترکہ کھیلوں میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے نیا ریکارڈ قائم کر کے اور اپنی غیر معمولی کارکردگی سے تاریخ رقم کر کے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو دولت مشترکہ کھیلوں میں نیزہ پھینکنے کے مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم پاکستان کیلئے فخر کا باعث ہیں۔بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدباجوہ نے بھی ارشد ندیم کو دولت مشترکہ کھیلوں میں نیا ریکارڈ قائم کرنے اور شاندار کارکردگی کے ذریعے تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم قوم کا فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں۔ارشد ندیم نے نیزے کو 90.18 میٹرز کے فاصلے تک پھینک کر نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا۔پاکستان نے دولت مشترکہ کھیلوں میں اب تک دو طلائی تمغوں سمیت 8 تمغے جیتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.