Tuesday, 22 September 2020, 09:54:55 am
راوی اربن منصوبہ سےعوام کو روزگار فراہمی کی راہ ہموارہوگی،وزیراطلاعات
August 08, 2020

فائل فوٹو۔

وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ دریائے راوی منصوبہ نئے پاکستان میں ایک نئے لاہور کی بنیاد ہے جس سے سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی اور لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے۔
انہوں نے آج ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ شجرکاری، جھیل اور پانی صاف کرنے کے پلانٹس کے منصوبے لاہور کو خوبصورت اور ماحول دوست شہر بنائیں گے۔
ادھر وزیر اطلاعات نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ کوروناوائرس کے باوجود عالمی اداروں نے ہمارے اقتصادی انتظام کو سراہا ہے جو یقینا ایک شاندار کامیابی ہے۔