Saturday, 19 September 2020, 06:57:52 am
پی این سی اے کا جشن آزادی کے سلسلہ میں مقابلہ مصوری کے انعقاد کااعلان
August 12, 2020

پاکستان نیشنل آرٹس کونسل نے 74 ویں جشن آزادی کے سلسلے میں''ہم سب کا پاکستان'' کے موضوع پر ایک مصوری مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
مقابلے کا مقصد فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھنے والے بچوں کو مادر وطن خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
6 سے 12 سال کی عمر کے بچے گروپس کی صورت میں اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں جبکہ تین بہترین پینٹنگز کو چودہ اگست کو کونسل کے آفیشل فیس بک پیج پر آویزاں کیاجائے گا۔
فن پارے جمع کرانے کی آخری تاریخ بارہ اگست ہے۔