Saturday, 19 September 2020, 08:14:31 am
وزیراعلیٰ کی مزید بارشوں کی پیش گوئی کے تناظر میں احتیاطی تدابیر یقینی بنانے کی ہدایت
August 08, 2020

بلوچستان کے وزیراعلی جام کمال خان نے متعلقہ حکام اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبے میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیشگوئی کے تناظر میں تمام احتیاطی تدابیر یقینی بنائیں۔
انہوںنے آج ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ ڈیلیوری یونٹ، بلوچستان کمانڈاینڈآپریشن سینٹر اور قدرتی آفات سے نمٹنے کا صوبائی ادارہ صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں۔
وزیراعلی نے کہا کہ امدادی ٹیمیں بارش سے متاثرہ علاقوں میں چوکس ہیں۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ موجودہ صورتحال میں تمام احتیاطی تدابیروں پر عمل کریں۔