Tuesday, 23 April 2024, 07:13:31 pm
معاشرے کےمختلف طبقات میں امتیازی سلوک کےخاتمےکابہترین طریقہ یکساں نظام تعلیم ہے:وزیراعظم
August 08, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ معاشرے کے مختلف طبقات میں امتیازی سلوک کے خاتمے کابہترین طریقہ یکساں نظام تعلیم ہے۔انہوں نے پنجاب کے نظام تعلیم میں اصلاحات کے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ حقیقی ترقی صرف تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔صوبائی وزیرتعلیم مرادراس نے پنجاب میں اصلاحات اورنئے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔وزیراعظم نے پنجاب حکومت کی طرف سے اساتذہ کی تربیت ،یکساں نظام تعلیم کے لئے کئے جانے والے اقدامات اورمتعلقہ قانونی اصلاحات کی تعریف کی۔انہوں نے سکولوں میں تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.