Saturday, 19 September 2020, 07:42:00 am
کوروناوائرس،امدادی پیکیج پراتفاق رائے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ اورکانگریس کےدرمیان مذاکرات ناکام
August 08, 2020

کوروناوائرس سے متاثرہ امریکی معیشت کے لئے ایک اورامدادی پیکج پراتفاق رائے کے لئے ٹرمپ انتظامیہ اورکانگریس کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔
بے روزگارافرادکیلئے اعانت کے معاملے پرڈیموکریسٹ اورریپبلکن ارکان میں اختلافات بدستورموجودہیں۔
ایوان نمائندگان کی سپیکرنینسی پلوسی، وزیرخزانہ سٹیون منچن اوروائٹ ہائوس کے چیف آف سٹاف کے درمیان اس سلسلے میں ہونے والی ملاقات بے نتیجہ رہی۔
ادھروائٹ ہائوس کے حکام صدرٹرمپ کو یہ مشورہ دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں کہ وہ کوروناوباء سے متاثرہ امریکی شہریوں کوریلیف فراہم کرنے کے بارے میں ازخودفیصلہ کریں۔