Saturday, 19 September 2020, 08:11:15 am
آرمی چیف کا میجر طفیل شہید کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت
August 08, 2020

میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پنجاب میں شہید کے آبائی علاقے وہاڑی میں ان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب منعقد ہوئی۔
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چرھائی گئی۔
پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ادھر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بھی ایک ٹویٹ میں وطن عزیز کیلئے اپنی جان قربان کرنے پر میجر طفیل محمد شہید کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔