Saturday, 19 September 2020, 08:56:29 am
عرب لیگ کا لبنان کو امداد فراہمی کیلئے کوششیں تیز کرنے کا عزم
August 08, 2020

عرب لیگ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں رواں ہفتہ تباہ کن دھماکہ کے بعد لبنان کو امداد کی فراہمی کیلئے کوششیں تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
بیروت میں لبنانی صدر مائیکل اون کے ساتھ ملاقا ت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرب لیگ کے سربراہ احمد ابول Gheit نے کہا کہ عرب لیگ بھی دھماکہ کی تحقیقات میں تعاون کی خواہاں ہے۔
ادھر اون کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے نائب صدر Fuat Oktay نے کہا کہ ان کا ملک بندرگاہ کی دوبارہ تعمیر میں مدد کیلئے تیار ہے۔