Wednesday, 11 December 2019, 04:42:10 am
سول ہسپتال کوئٹہ کے دہشت گردی کے المناک واقعے کی تیسری برسی
August 08, 2019

سول ہسپتال کوئٹہ کے دہشت گردی کے المناک واقعے کی تیسری برسی آج بلوچستان بھرمیں منائی  گئی  جس میں سینئر وکلا سمیت 73 افراد شہید ہوگئے تھے۔

 اس سلسلے میں بار ایسوسی ایشن نے شہید وکلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے مختلف پروگرام ترتیب دیئے  ۔

 مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے  شہید ہونے والے وکلا اور دوسرے شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے تعزیتی ریفرنس بھی منعقد  کئے ۔