Wednesday, 16 October 2019, 06:49:36 am

مزید خبریں

 
کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا قیمتوں میں خلاف معمول اتار چڑھاؤ کاجائزہ
August 08, 2019

 کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مشیر تجارت وٹیکسائل کی صدارت میں قیمتوں کے جائزے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کپاس کی قیمتوں میں خلاف معمول اتار چڑھاؤ کاجائزہ لیاجائے گا اور اقدامات تجویز کئے جائیں۔مشیرخزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔خوراک کے قومی تحفظ اور تحقیق کی وزارت نے ای سی سی کو ملک میں گندم کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ۔کمیٹی نے وزارت کو گندم کی قیمتوں کی باقاعدگی سے نگرانی ملک میں گندم کے سٹاک کی فراہمی کی نگرانی اور پورا سال مقامی مارکیٹوں میں گندم کے سٹاک کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔وزارت توانائی نے نوارب روپے سے زائد کی لاگت سے گیس نیٹ ورک میں توسیع اور خیبرپختونخوا کے تیل اور گیس پیدا کرنے والے اضلاع میں موجودہ نیٹ ورک کو بحال کرنے کیلئے ای سی سی میں ایک سمری بھی جمع کرائی۔ای سی سی نے سوئی نادرن گیس پائپ لائن کو گزرے ہوئے ماہ کا توثیق شدہ اعانتی بل اگلے ماہ کی آٹھ تاریخ تک بجھوانے اور فنانس ڈویژن کو پیٹرولیم ڈویژن سے دعوے کی وصولی کے سات دن کے اندر اعانت جاری کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی ۔برآمدی شعبے کیلئے ای سی سی کے منظور شدہ ساڑھے چھ ڈالر محصول فی ایم ایم بی ٹی یو کے ساتھ قابل اطلاق ٹیکسوں کو ادا کرنے کی بھی منظوری دی ۔کمیٹی نے مالی سال 2018-19ء کیلئے SNGPL کی طرف سے ساڑھے چھ ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے زائد محصول کی وصول پر تاخیر سے ادائیگی پرجرمانے کے خاتمے کی منظور دی جو حکومت کی طرف سے اعانت کی تاخیر سے ادائیگی کے باعث تھا۔