Wednesday, 11 December 2019, 05:55:29 am
حکومت نے صوبے میں پلاسٹک اور پولی تھین بیگز کے استعمال پرپابندی عائد کردی
August 08, 2019

سندھ حکومت نے صوبے میں پلاسٹک اور پولی تھین بیگز کے استعمال پرپابندی عائد کردی ہے اس سلسلے میں قانون اس سال یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا ۔قانون اور ماحول کے بارے میں سندھ کے وزیراعلی کے مشیر مرتضی وہاب نے کہاکہ اب کپڑے سے بنے تھیلے استعمال ہوںگے اور POLYTHENE بیگز تیار کرنے والوں کو ان تھیلوں کی تیاری میں مدد دی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ POLYTHENE بیگز بنانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔