Wednesday, 12 August 2020, 12:36:40 pm
سینیٹ میں قائد ایوان کی وزیراعظم سے ملاقات ،پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال
July 08, 2020

سینٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

انہوں نے ایوان بالا کے آئندہ اجلاس اور دوسرے پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر شہزاد وسیم نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود ارکان پارلیمنٹ نے اجلاس میں بجٹ پر ہونے والی بحث میں حصہ لیا۔