Wednesday, 12 August 2020, 11:39:05 am
صدرکا کچی آبادیوں کو جدید خطوط پر ترقی دینے کی ضرورت پر زور
July 08, 2020

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کچی آبادیوں کو جدید خطوط پر ترقی دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے جہاں تمام شہری سہولتیں دستیاب ہوں۔

وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں کچی آبادیوں کو رہائشی علاقوں میں تبدیل کرنے سے متعلق مختلف تجاویز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس میں کچی آبادیوں کو رہائشی علاقوں میں تبدیل کرنے سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔