Thursday, 28 March 2024, 09:50:56 pm
پی بی سی سی کا قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینےکیلئےآن لائن فزیکل فٹنس ٹیسٹ کاآغاز
July 08, 2020

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کیلئے ان کے آن لائن فزیکل فٹنس ٹیسٹ پیر کو شروع کر دیئے ہیں، کو چز کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ روزانہ 2 گھنٹے 4 سے 6 بجے تک لے رہے ہیں، پی بی سی سی مختلف شہروں میں کھلاڑیوں ٹیسٹ مرحلہ وار لے گی اور کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ 15جولائی تک مکمل ہو جائے گا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کو نیا سنٹرل کنٹریکٹ فزیکل فٹنس کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے پیر کو قومی بلائنڈ کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ شروع کئے گئے ہیں، روزانہ قومی کھلاڑیوں کے دو گھنٹے ٹیسٹ لے گی، ٹیسٹ میں پاس ہونے والے 17 قومی بلائنڈ کھلاڑیوں کو یکم جولائی سے دسمبر تک6 ماہ کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا۔پی بی سی سی سنٹرل کنٹریکٹ میں منتحب ممکنہ 17 کھلاڑیوں کا اعلان 20 جولائی کو کرے گی۔سید سلطان شاہ نے کہا کہ نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں اے کیٹگری میں 2 کھلاڑی، بی کیٹگری میں 4 جبکہ سی کیٹگری میں11 کھلاڑی شامل ہوں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.