Tuesday, 23 April 2024, 12:56:21 pm
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دوہزار نو سو اسی افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص
July 08, 2020

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اوراب یہ تعدادایک لاکھ چالیس ہزارنوسوپینسٹھ ہوگئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دوہزار نو سو اسی افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو لاکھ 37 ہزار489 ہوگئی ہے۔پنجاب میں83ہزار559،سندھ میں97ہزار626، خیبرپختونخوا میں28ہزار681، بلوچستان میں 10ہزار919،اسلام آباد میں13ہزار650، گلگت بلتستان میں ایک ہزار595 اور آزادکشمیر میں ایک ہزار419 مریض ہیں۔گزشتہ ایک روز میں کوروناوائرس سے مزید 83افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد چار ہزار922 ہوگئی ہے۔ اس دوران21 ہزار951 کوروناٹیسٹ کئے گئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.