Wednesday, 12 August 2020, 12:34:50 pm
وزیراعظم کی عیدالاضحی پراحتیاطی تدابیر پرسختی سےعملدرآمد کرانےکی ہدایت
July 08, 2020

وزیراعظم عمران خان نے آئندہ عیدالاضحی کے موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور معیاری نظام کو فعال بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک میں کووڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے صوبائی دارالحکومتوں کی سطح پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس بلانے کی ہدایت بھی کی تاکہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون اور اشتراک کے ذریعے انظامی اقدامات کو مزید موثر بنایا جا سکے۔
وزیراعظم کو ملک میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اور عیدالاضحی اور محرم کے دوران وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم کو بتایا کہ اب تک ملک کے تیس شہروں کے 227 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
اجلاس میں علامتی ممالک میں مکمل لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کے مثبت اثرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا کیونکہ وہاں پر لاک ڈاؤن ختم کئے جانے کے بعد اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
عمران خان کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ میں کمی ہوئی ہے۔
عمران خان نے اس وبا کے خاتمے کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔