Wednesday, 12 August 2020, 11:27:56 am
ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھولنےکا فیصلہ
July 08, 2020

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صدارت میں بدھ کے روز لاہور میں بین الصوبائی کانفرنس ہوئی۔

اجلاس میں سکولوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں سکولوں میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں حفاظتی اقدامات کے ساتھ تعلیمی عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو سکول بدستور بند رہیں گے۔