Wednesday, 24 April 2024, 06:41:39 pm
خیبرپختونخوامیں نظم ونسق بہتربنانے کےلئے قانونی معلومات کا نظام متعارف
July 08, 2020

File Photo 

خیبرپختونخوا حکومت نے نظم و نسق بہتر بنانے کےلئے قانونی معلومات کا نظام متعارف کرایا ہے۔

محکمہ بلدیات سے جاری اعلامیے کے مطابق محکمے کے تمام متعلقہ دفاتر15 روز کے اندراس نظام کے تحت قانونی اور عدالتی کارروائیوں کے بارے میں متعلقہ تفصیلات اپ لوڈ کریں گے۔

 بلدیات کے بارے میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش نے ایک بیان میں کہاہےکہ یہ نظام مختلف قانونی مقدمات پر پیشرفت اور محکمے کی کارکردگی کے بارے میں معلومات کےلئے استعمال ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.