Thursday, 28 March 2024, 04:01:29 pm
فلسطین کا ثقافتی ورثے کے مقامات کے تحفظ سے متعلق یونیسکو کی قراردادوں کا خیرمقدم
July 08, 2020

فلسطین نے اقوام متحدہ کے تعلیمی سائنس اورثقافتی ادارے کی ان تازہ قراردادوں کا خیرمقدم کیاہے جن میں اسرائیلی اقدامات سے فلسطینی ثقافتی ورثے کے مقامات کوتحفظ دینے کامطالبہ کیاگیاہے۔

تنظیم آزادی فلسطین کی رکن حنان اشراوی نے ایک بیان میں کہاکہ مغربی کنارے میں فلسطینی ثقافتی ورثے کے مقامات کے خلاف اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے دوران یہ فیصلہ اہمیت کاحامل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ان قراردادوں میں ان تاریخی مقامات کے خلاف اسرائیل کی خطرناک اور غیرقانونی کارروائیوں کی روک تھام کی ضرورت کااعادہ کیاگیاہے۔

ادھرفلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے ایک بیان میں یونیسکوسے مطالبہ کیاکہ وہ فلسطینی ورثے کے خلاف کارروائیاں روکنے کے لئے اسرائیل پردبائوبڑھائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.