Thursday, 18 April 2024, 10:24:51 am
آزادپتن پن بجلی منصوبے سے توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی:تجزیہ نگار
July 08, 2020

File Photo

ممتازتجزیہ نگاروں نے کہاہے کہ آزادپتن پن بجلی منصوبے سے پاکستان کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل پرگفتگوکرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیرعلی محمدخان نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے پاکستان کی قومی معیشت، سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے اورتوانائی کی استعدادبڑھانے میں مد ملے گی۔پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے پرائیویٹ پاوراینڈانفراسٹرکچربورڈ کے سینئرایگزیکٹوڈائریکٹر سمیع رفیع صدیقی نے کہاکہ آزادپتن پن بجلی منصوبہ سات سومیگاواٹ سے زائدبجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کاحامل ہوگا۔پاکستان الیکٹرک پاورکمپنی کے سابق ایم ڈی نے کہاکہ پاکستان براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ اورپُرکشش ملک ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.