Wednesday, 12 August 2020, 10:41:54 am
آرمی چیف نے کوروناکیخلاف جنگ میں سول انتظامیہ کی معاونت کرنے پر سیکورٹی فورسز کے کردار کو سراہا
July 08, 2020

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ بالخصوص اس کے پھیلاؤ کے روک تھام کیلئے موثر کوششوں میں سول انتظامیہ کی معاونت کرنے پر سیکورٹی فورسز کے کردار کو سراہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے بدھ کے روز کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔
انہیں سلامتی کی موجودہ صورتحال اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر پیشرفت اور سماجی اور معاشی ترقی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلامتی کی بہتر صورتحال اور باڑ لگانے سمیت بہترین سرحدی انتظامات سے متعلق اقدامات کو سراہا۔