Wednesday, 24 April 2024, 01:14:55 am
عبدالستار ایدھی کی برسی
July 08, 2020

ممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی چوتھی برسی آج (بدھ) منائی گئی۔

عبدالستار ایدھی نے 1951میں فلاح و بہبود کی خدمات کا آغاز کیا۔

 انہوں نے بعد میں ملک بھر میں بے گھر افراد کےلئے پناہ گاہیں، جانوروں کےلئے پناہ گاہیں اوریتیموں کےلئے مراکز کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا رضا کارانہ ایمبولینس نیٹ ورک قائم کیا۔

 انسانیت کےلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایشین نوبل، دی لینن پیس پرائز اور نشان امتیاز سمیت متعدد عالمی و قومی اعزازت سے نوازا گیا۔

 وہ دوہزار سولہ میں آج ہی کے دن انتقال کرگئے تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.