Wednesday, 12 August 2020, 12:36:16 pm
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی کی فسطائی پالیسیوں کا نوٹس لے،شہریار آفریدی
July 08, 2020

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کے منافی انسانیت دشمن پالیسیاں شروع کر کے پوری دنیا کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

''مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے نئے قانون'' کے بارے میں بدھ کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی کی فسطائی پالیسیوں کا نوٹس لے۔
انہوں نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ چپ کا روزہ توڑ دے اور نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرنے کے لئے سخت پیغام دے کیونکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ خطے کے امن کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو بھارتی فورسز نے گزشتہ دو سو ستائیس روز سے سخت اور غیرانسانی لاک ڈاؤن میں رکھا ہوا ہے۔