Wednesday, 24 April 2024, 09:23:55 pm
وزیراعظم کا عالمی برادری پر معاشرے کے محروم طبقات کے تحفظ کیلئے حکمت عملی وضع کرنے پر زور
July 08, 2020

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ معاشرے کے غیر محفوظ طبقوں کو کوروناوائرس کے اثرات بچانے کےلئے مشترکہ حکمت عملی وضع کرے۔

وہ عالمی ادارہ محنت کے زیراہتمام کوروناوائرس اور عالمی اقدامات کے بارے میں آن لائن کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سمیت متعدد ملک بیرون ملک مقیم محنت کشوں کی طرف سے بھجوائے جانے والی ترسیلات زر پر انحصار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ میزبان ملکوں کو بھی کوروناوائرس کےباعث متعدد مسائل کا سامنا ہے تاہم ہمیں  انہیں قائل کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ان محنت کشوں کے حوالے سے مزید ہمدردانہ رویہ اختیار کریں۔

عمران خان نے کہا کہ مستقبل بہت غیر یقینی ہے اور ہم نہیں جانتے کہ معیشت کب تک اس وبا کے اثرات سے بحال ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ وائرس کے علاج کےلئے ویکسین تیار ہو تاہم   ہمیں اپنے غیرمحفوظ طبقوں کو بچانے کےلئے تجربات اورمشاہدات کا تبادلہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.