Saturday, 20 July 2019, 06:25:15 pm
صوبائی وزیر صحت کی ڈی ایچ کیو ہسپتال داسو کا تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت
July 08, 2019

خیبرپختونخوا کے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اﷲ خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال داسو کا تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔پیر کے روز پشاور میں اعلی سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے صوبے کے دور دراز اورکم ترقی یافتہ علاقوں کے عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کا یقین دلایا ۔صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال داسو کو ایمبولینس کی فراہمی کا بھی یقین دلایا ۔انہوں نے محکمہ مواصلات اور تعمیرات کے اہلکاروں کو ہسپتال کے تعمیراتی کام کی رپورٹ ہرہفتے جمع کرنے کی ہدایت کی ۔