چترال میں تین روزہ شندور پولو میلہ جاری ہے۔آج دوسرے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں گلگت بلتستان سی نے چترال سی کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا دیا۔ ادھر دوسرا میچ گلگت بلتستان بی اور چترال بی کے درمیان کھیلا گیا۔