Saturday, 20 July 2019, 06:31:17 am
مسلم لیگ (ن) سرکاری اداروں کو دھمکی دینے سے باز رہے ، فیاض الحسن چوہان
July 08, 2019

پنجاب کے کالونیوں کے وزیرفیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی طرف سے اپنی پریس کانفرنس میں احتساب عدالت کے جج کے خلاف پیش کی گئی مبہم آڈیو کا فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے پیر کے روز لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعلسازی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سرکاری اداروں کو دھمکی دینے سے باز رہے ۔

انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان جھوٹ بولنے کی عادی ہیں اور نواز شریف کی صحت سے متعلق مسلسل غلط بیانی کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پانامہ پیپرز کیس میں جعلی شواہد پیش کئے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ مریم پاکستان کے ذی شعور عوام کو دھوکا نہیں دے سکتیں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے جرائم کا ہر پاکستانی کو علم ہے۔

انہوں نے اس امر پر افسوس ظاہر کیا کہ ماضی میں قومی وسائل کی بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی گئی انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان جلد ایک ترقی یافتہ بنے گا۔