Thursday, 19 September 2019, 05:12:49 am

مزید خبریں

 
خوشحال پاکستان کے لئے احتساب کا عمل ناگزیر ہے،تجزیہ کار
July 08, 2019

خوشحال پاکستان کے لئے احتساب کا عمل ناگزیر ہے اور یہ قوم کا اہم مطالبہ ہے۔یہ بات ممتاز تجزیہ کاروں نے آج رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا نظریہ انصاف اور احتساب ہے اور تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کے مثبت ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ احتساب کا عمل بلاامتیاز ہونا چاہئے اور حزب اختلاف کی جماعتوں نے اپنی سیاست چمکانے کے لئے ہمیشہ حکومت پر نکتہ چینی کی ہے۔تجزیہ کاروں میں بین الاقوامی تعلقات کی ماہر ڈاکٹر ہما بقائی، شہزاد انور بھٹی اور ملک حبیب شامل تھے۔